نئی دہلی ؍پٹنہ،21؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)آر جے ڈی کے سابق ایم پی محمد شہاب الدین کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ساتھ ہی عدالت نے دہلی پولیس کو 27 اپریل تک نوٹس کا جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔معلوم ہو کہ آر جے ڈی کے سابق ایم پی نے عرضی داخل کر عدالت سے اپیل لگائی تھی کہ گزشتہ 13 ماہ سے انہیں ایسی جگہ رکھا گیا ہے، جہاں نہ تو روشنی آتی ہے اور نہ ہی ہوا۔انہوں نے گزشتہ 13 ماہ میں 15 کلو گرام وزن گھٹنے کی بات کہی ہے۔ساتھ ہی خدشہ ظاہر کی ہے کہ ایسی صورت میں انہیں سنگین بیماریاں ہو سکتی ہیں۔معلومات کے مطابق دہلی کے تہاڑ جیل میں بند راشٹریہ جنتا دل کے سابق ایم پی محمد شہاب الدین نے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کر کے عام قیدیوں کو دی جانے والی سہولت کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے دہلی ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ گزشتہ 13 ماہ سے سے انہیں جیل کے ایسے حصے میں رکھا گیا ہے جہاں روشنی اور ہوا نہیں آتی۔آر جے ڈی کے سابق ایم پی نے عدالت کو بتایا ہے کہ گزشتہ 13ماہ میں ان کا وزن 15 کلو گرام کم ہو گیا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر اسی طرح کی صورتحال رہی، تو انہیں سنگین بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں۔انہوں نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں عام قیدیوں کی طرح رکھا جائے اور عام قیدیوں والی سہولت دی جائے۔معلوم ہو کہ تہاڑ جیل میں بند شہاب الدین کے وارڈ میں تقریباً 80التواء قیدی ہیں۔اپنے مطالبات کو لے کر اس ہائی رسک وارڈ کے قیدی گزشتہ تین دنوں سے غیر معینہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔ان میں سابق آر جے ڈی رہنما بھی شامل ہیں۔شہاب الدین نے بتایا ہے کہ جیل میں بند چھوٹا راجن کو جیل کے اندر ٹیلی ویژن، کتابیں اور دیگر سہولیات دستیاب کرائی جا رہی ہیں۔لیکن، انہیں عام قیدیوں کی سہولیات بھی نہیں دی جا رہی ہیں۔شہاب الدین کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس وپن ساگھی اور جسٹس پی ایس تیج کی عدالت نے تہاڑ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرکے 27اپریل تک جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔